سپریم کورٹ نے دارالحکومت دہلی میں آلودگی میں اضافہ کو روکنے کے معاملے
میں حکومت کے اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے آج مرکزی حکومت کو آلودگی
سے نمٹنے کے لئے جلد سے جلد منصوبہ بندی کرنے کو کہا۔چیف جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کی صدارت والی بنچ نے مرکزی حکومت سے پوچھا کہ کیا
وہ اس بات کا انتظار کر رہی ہے کہ لوگ دہلی کی سڑکوں
پر آلودگی کی وجہ سے
جان دیں۔عدالت نے ماحولیاتی آلودگی کنٹرول اتھارٹی (ای پی سی اے) کی جانب سے دائر
درخواست کی سماعت کے دوران یہ تبصرہ اس وقت کیا جب سالیسٹر جنرل رنجیت کمار
نے عدالت کو بتایا کہ دارالحکومت دہلی میں آلودگی کی سطح کا پتہ لگانے کے
لئے صرف تین ہی نگرانی مراکز ہیں لیکن متصل علاقوں میں ایسا ایک بھی مرکز
نہیں ہے۔